soup-1

ایپل سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
میٹھا کدو دو کپ (چھلکا اور بیج نکال کر گودے کو چوپ کرلیں)، سیب ایک عدد، مکھن دو کھانے کے چمچے، پیاز (باریک چوپ کرلیں) ایک عدد، کری پاﺅڈر دو کھانے کا چمچے، مرغی کی یخنی چار کپ، ساج (چوپ کرلیں) ایک چائے کا چمچہ، سیب کا رس دو تین کپ، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت، کریم چار کھانے کے چمچے، Horseradish Sauceچائے کے دو چمچے۔
ترکیب:
ایک پیالے میں کریم Horseradish Sauceاور کری پاﺅڈر ڈال کر مکس کریں اور اسے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں۔ سیب کو چھیل کر اس کادرمیانی سخت حصہ نکال کر گودے کو چوپ کرلیں۔
نان اسٹک سوس پین میں مکھن گرم کریں۔ اس میںپیاز ڈال کر اسے ساتے فرائی کریں۔ پیاز کے نرم ہو جانے پر اس میں کری پاﺅڈر مکسچر ڈال کر چمچہ چلائیں اور 2منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں چوپ کیا ہوا کدو ، سیب اور ساج ڈال کر چمچہ چلائیں۔ مرغی کی یخنی ڈال کر ایک مرتبہ ابال لیں۔ ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر دھیمی آنچ پر 20منٹ تک پکائیں۔ کدو اور سیب کے نرم ہو جانے کے بعد اس آمیزے کو بلینڈ میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور اسے چھان کر دوبارہ سوس پین میں ڈال کر گرم کریں ۔اس کے بعد اس میں سیب کا رس، نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں (ابالنا نہیں ہے)۔
سرونگ باﺅل میں نکالیں اور پھینٹی ہوئی کریم سے گارنش ریں۔ مزیدار ایپل سوپ تیار ہے ۔ گرم گرم سرو کریں

کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں