iscod fish corma

اسکوڈ فش قورمہ

EjazNews

مچھلی ایک کلو، دہی ایک کپ، کالا زیرہ (کوٹ لیں ) دو چائے کے چمچے، سونف (کوٹ لیں) ایک چائے کا چمچہ، ادرک، لہسن پیسٹ دو چائے کا چمچے،تیل ایک کپ، پیاز (سلائسز میں کٹی ہوئی) تین عدد، لال مرچ پاﺅڈر دو کھانے کے چمچے، دھنیا پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ثابت کالی مرچ چھ عدد، سبز الائچی پانچ عدد، نمک حسب ذائقہ، جائفل جاوتری پاﺅڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
آدھا کپ دہی، کالا زیرہ، سونف ، ادرک، لہسن پیسٹ مکس کر لیں اور مچھلی پر لگا کر 20منٹ میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔ روٹی کے ایک چھوٹے ٹکڑے پر ایک دہکتا ہوا کوئلہ رکھ کر تھوڑا گھی اوپر ڈالیں اور ڈھک دیں۔ کچھ دیر کے بعد کوئلہ نکال دیں۔ الگ پین میں آدھا کپ تیل ڈالیں اور اس میں یہ مچھلی تمام مصالحے کے ساتھ ڈال دیں۔ تیز آنچ پر دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں چمچہ نہ چلائیں بلکہ دیگچی پکڑ کر ہلائیں۔ اب دوسرے پین میں بچا ہوا تیل گم کر کے پیاز گولڈن براﺅن کر کے نکال لیں۔ ایک کپ دہی میں لال مرچ پاﺅڈر ، دھنیا پاﺅڈر ، ثابت کالی مرچ، سبز الائچی اور نمک تیل میں ڈال دیں اور مصالحہ بھون لیں۔ اب پیاز اور مچھلی شامل کر کے ہاتھ سے مکس کریں۔ جائفل جاوتری پاﺅڈر ڈال کر پانچ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں۔ سرونگ ڈش میں نکال کر تھوڑا سا ہرا دھنیا ڈال کر نان کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں