jangri machi palio

جنگری ماچھر پلاﺅ

EjazNews

اشیاءووزن:
چاول ڈیڑھ کپ، مچھلی آدھا کلو(چھوٹے ٹکڑے کرلیں)،سرخ مرچ پاﺅڈر سوا چائے کا چمچہ، ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ، پیاز دو عدد (درمیانی سائز کی)، لہسن کے جوئے پانچ عدد(پیس لیں)، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا(پیس لیں)، ہری مرچیں تین عدد، ٹماٹر (چھوٹے سائز کے)دو عدد، تازہ دھنیا کے پتے چند، مٹر ایک کپ کا تیسرا حصہ، تیل پانچ کھانے کے چمچ، پنج پورن مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ، لونگ پانچ عدد، کالی مرچیں آٹھ عدد، دار چنی ایک انچ کی اسٹک، مسٹر ڈ پیسٹ آدھا ایک تہائی کپ، نمک حسب ذائقہ، لیموں کا رس ایک کھانے کاچمچہ۔
ترکیب:
چاول کو دھو کرآدھے گھنٹے کے لیے تین کپ پانی میں بھگو لیں۔ اس کے بعد پانی گرا کر ایک طرف رکھ دیں۔ مچھلی کو صاف کر کے دھو لیں، اس کے بعد اس پر سرخ مرچ پاﺅڈر اور ہلدی لگا کر گھنٹے بھر کے لیے رکھ دیں۔ پیاز کو چھیل کر دھو لیں اور باریک چوپ کر لیں ۔ ٹماٹر کو دو حصوں میں کاٹ کر بیج نکال لیں اور چوکور کاٹ لیں۔ دھنیا کو دھو لیں۔ تیل کو ایک بڑے برتن میں گرم کریں۔ اس میں پیاز ، لہسن،ادرک اور ہری مرچوں کو فرائی کرلیں اور انہیں ہلکا سنہرا کرلیں۔ اس کے بعد لونگ، ثابت کالی مرچ ، دار چینی، پنج پورن مصالحہ اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر فرائی کریں۔
چاول شامل کر نے کے بعد دو تین منٹ فرائی کریں اس کے بعد دو کپ سے تھوڑا زیادہ پانی ڈال کر ساتھ کوکونٹ ملک اور نمک شامل کر کے ابال لیں۔ ابال آنے کے بعد ڈھک کر ایک دوسرے برتن میں باقی تیل کو گرم کریں اور اس میں مٹر اور مچھلی کو دو تین منٹ فرائی کریں۔ جب چاول گل جانے کے قریب ہوں تو مٹر اور مچھلی شامل کرلیں اور آہستگی سے چمچہ چلائیں اس کے بعد ڈھک کر مزید پکائیں۔ لیموں کا رس چھڑک کر ہلکا سا چمچہ چلائیں۔ ٹماٹر سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں