yakhni salan

یخنی سالن

EjazNews

اشیاءووزن:
گوشت آدھا کلو، ثابت لال مرچ 10-12عدد، نمک حسب ذائقہ، ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں ) ایک پاﺅ (باریک چھلکے اتار لیں)، لال مرچ (کٹی ہوئی) ایک چائے کاچمچہ، ثابت لہسن دو پوتھی، پیاز (ثابت ) تین عدد، ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچے، سونف دو کھانے کے چمچے، تیل چار کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
یخنی سالن بنانے کیلئے سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل کو گرم کریں، اس میں گوشت ڈال کر چند منٹ بھونیں اس کے بعد کٹے ہوئے ٹماٹر، لال مرچ، نمک ڈال کر بھونیں کہ ٹماٹر کا پانی خشک ہو جائے۔پیاز کے چھلکے اتار لیں اور سلائسز کاٹ لیں۔ لہسن کو بھی اچھی طرح دھو لیں۔ سونف ، دھنیا کی پوٹلی بنالیں۔
جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو اس میں سونف ، دھنیا کی پوٹلی، پیاز ، ثابت لہسن اور ثابت لال مرچ شامل کر کے پانی شامل کردیں۔ ہلکی آنچ کر کے گوشت گلنے تک پکائیں۔ حسب پسند شوربہ ہو جائے تو چولھا بند کریں اس یخنی کے سالن کو بگھارے ہوئے چاول یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں اور داد وصول کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں