donald trump

ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی کے چانسلر کو تین سو ارب پاﺅنڈ کا بل تھما دیاتھا

EjazNews

جرمنی کی چانسلر اینجلا مارکل امریکہ کے دورے پر تھیں ۔ اُس وقت دورے کے بارے میں مختلف کیس آرائیاں بھی کی گئیں۔ امریکی صدر نے جرمنی کی چانسلر انجلینا مارکل کو تین سوارب پاﺅنڈ کا بل تھما دیا اوران سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ یہ اخراجات امریکہ کوواپس کرے۔ اصل میں ہوا کیا تھا۔
2014ءمیں نیٹو ممالک نے اپنے جی ڈی پی کا 2فیصد دفاع پر خرچ کرنے کامعاہدہ کیا تھا۔ لیکن صرف برطانیہ ،یونان اور اسٹونیا جیسے چند ممالک ہی اس شرط پرپورااترے۔ جن میں امریکہ بھی شامل ہے اورجرمنی بھی۔ امریکہ نے خود بھی نیٹو ممالک پر اپنے جی ڈی پی کے دو فیصد اخراجات نہیں کیے۔ بل بنواتے وقت صدر ٹرمپ یہ بھی فراموش کر بیٹھے کہ یہ معاہدہ 2014ءمیں ہوا تھا۔ انہوں نے 2002ءسے بل بنوایا ۔ انہوں نے گزشتہ بارہ سال کا تخمینہ لگوایا جس سے پتہ چلا کہ جرمنی نے ڈھائی سوارب پاﺅنڈ کم خرچ کیے ہیں۔کسی سود خور کی طرح انہوں نے جرمنی سے 50 ارب پاﺅنڈ کے سود کا بھی مطالبہ کر دیا۔جرمنی کی چانسلر نے اسے ٹھنڈے مزاج سے قبول کیا اور کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں