dal_masala_soup

دال مصالحہ سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
مسور کی دال ایک کپ (صاف کر کے دھو لیں)، پیاز (باریک چوپ کرلیں )دو عدد، لہسن کے جوئے دو عدد (کوٹ لیں)، ٹماٹر (چوپ کرلیں )چار عدد، ہلدی پاﺅڈر آدھا چائے کا چمچہ، زیرہ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، الائچی چھ عدد، دارچینی آدھا انچ کا ٹکڑا، کوکونٹ ملک سوا کپ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت، ثابت زیرہ (بھون لیں) ایک چائے کاچمچہ۔
ترکیب:
ایک سوس پین میں مسور کی دال ڈالیں اور اس میں پیاز، لہسن، ٹماٹر ، ہلدی پاﺅڈر ، زیرہ پاﺅڈر، الائچی، دار چینی، نمک، سیاہ مرچ پاﺅڈر اور 4کپ پانی ڈال کر ابالیں۔ ابال آنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر دال کے گل جانے تک پکائیں۔ دار چینی اور الائچی نکال کر دال کوفوڈ پروسیسر میں ڈال کربلینڈ کرلیں اس کے بعد چھان کر سوس پین میں ڈالیں۔ ایک کھانے کا چمچہ کوکونٹ ملک الگ کرلیں اور باقی مکسچر شامل کر کے دال کو گرم کریں (ابالنا نہیں ہے)۔ سرونگ باﺅل میں نکالیں ۔ کوکونٹ ملک، لیموں کا رس اور ثابت زیرہ سے گارنش کریں۔
مزیدار دال مصالحہ سوپ تیار ہے گرم گرم سرو کریں۔

کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں