akhro aur til wali murgi

اخروٹ اور تل والی مرغی

EjazNews

اشیاء ووزن:
مرغی کے ٹکڑے ایک کلو درمیانے، سویا سوساس دو کھانے کے چمچے، لیمن جوس آدھا کپ، کالی مرچ پائوڈر دو کھانے کے چمچے، لہسن ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، کارن فلور ایک کپ، چائینز نمک ایک چائے چمچہ، اخروٹ 50گرام، مونگ پھلی50گرام، بریڈ کرم سوا کپ ،تل 50گرام، آئل ایک پائو، انڈے دو عدد، پانی ایک گلاس۔
ترکیب:
ایک پتیلی میں مرغی کے ٹکڑے دھوکر رکھ دیں اور اس میں نمک، سویا ساس،لیمن جوس، کالی مرچ پائوڈر، لہسن ، ادرک کا پیسٹ اور ایک گلاس پانی ڈال کر چولہے پر گلنے کیلئے رکھ دیں۔ جب مرغی گل جائے تو اس کا پانی خشک کر لیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کیلئے رکھ دیں۔
مرغی ٹھنڈی ہونے پر اس میں کارن فلور، انڈے اور چائینر نمک ڈال کر میری نیٹ کر لیں۔اخروٹ اور مونگ پھلی باریک کوٹ لیں اور اس میں بریڈ کرم اور تل شامل کر کے علیحدہ رکھ لیں۔
اب میری نیٹ کی ہوئی مرغی کے تمام ٹکڑے اس آمیزے میں اچھی طرح سے لپیٹ کر رکھ لیں۔
ایک کڑاہی میں آئل گرم کر کے باری باری ان ٹکڑوں کو تلتی جائیں۔ گولڈن برائون ہونے پر باہر نکال لیں۔ ایک خوبصورت سی ڈش میں سلاد کے پتوں پر مرغی کے ٹکڑے رکھ دیں ۔ ساتھ ہی گاجر، مولی، ٹماٹر اور لیموں گارنش کر دیں۔ مزیدار خستہ اخروٹ اور تل والی مرغی تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں