fish cutles with frouit sause

فش کٹلس ودھ فروٹ سالسہ

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی کے قتلے چار عدد (دھو کر خشک کرلیں)، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، پودینہ چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، لیموں کا رس چار کھانے کے چمچے، پپیتا کیوبز میں کٹا آدھا کپ، انناس کیوبز میں کٹا ہوا آدھا کپ، ہری پیاز چوپ کرلیں تین عدد، ہرا دھنیا چوپ کیا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، کیسٹر شوگر تین چائے کے چمچے، تیل تین کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
ایک پیالے میں مچھلی کے قتلے ڈالیں اور اس کے اوپر نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر چھڑک کر اچھی طرح ملیں۔ فوڈ پروسیسر میں پودینہ کے پتے اور دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس ڈال کر مکس کریں اورا س مکسچر کو مچھلی کے قتلوں کے اوپر ڈالیں اور اسے ڈھک کر فریج میں دو گھنٹے میرنیٹ ہونے کےلیے رکھ دیں۔ فروٹ سالسہ بنانے کیلئے ایک پیالے میں پپیتا، انناس، ہری پیاز، ہرادھنیا دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس اور کیسٹر شوگر ڈال کر نمک شامل کریں۔ نان اسٹک فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی ڈال کر گولڈن براﺅن ہو جانے تک فرائی کریں اور اس کے بعد نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھیں اور اس کے اوپر تیار کیا ہوا سالسہ ڈالیں۔ مزیدار فش کٹلٹس ودھ فروٹ سالسہ تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں