kuna goshat

کنا گوشت

EjazNews

اشیاء ووزن:
بکرے کا گوشت آدھا کلو، پیاز ایک عدد (درمیانی کاٹ کر)، ثابت سیاہ زیرہ ایک چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ تین چائے کے چمچے، سرخ مرچ پائوڈر تین چائے کے چمچے، لہسن ایک چائے کا چمچہ ،ہلدی پائوڈر ، دھنیا پائوڈر دو چائے کے چمچے، آئل ایک کپ، نمک ایک چائے کا چمچہ، پانی آدھا کپ آٹاایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب:
مٹکے میں آئل گرم کریں۔ گوشت دھو کر ڈالیں۔ ایک چائے کا چمچہ لہسن پیسٹ کو ایک کپ پانی میں حل کر کے ڈالیں۔ دھنیا پائوڈر ، ہلدی پائوڈر ، سرخ مرچ پائوڈر، نمک اور پیاز ڈالیں۔ آدھا گھنٹہ ڈھک کر پکائیں پھر 2چائے کے چمچے ادرک پسی ہوئی ڈال کر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں ۔ جب گوشت گل جائے تو ایک کپ پانی ابال کر ڈالیں ایک کھانے کے چمچے آٹے کو آدھا کپ پانی میں حل کر کے ڈالیں۔ جب ابلنے لگے تو کالا زیرہ ڈالیں۔20منٹ ہلکی آگ پر پکائیں ۔ جب تیل نظر آنے لگ تو چولھا بند کر دیں۔ گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں