tariqaziz

طارق عزیز اس دنیا فانی کو چھوڑ گئے

EjazNews

پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر ، اداکار اور سیاست دان طارق عزیز خالق حقیقی سے جاملے۔ طارق عزیز نے بطور کمپیئر نیلام گھر سے وہ شہرت حاصل کی جو شاید ہی ان کے بعد کسی کے نصیب میں آئی ہو۔ مدبر انسان تھے ، بڑے اداکار تھے اور ساتھ میں سیاسی میدان میں بھی قدم جمایا۔ وہ رکن قومی اسمبلی بھی رہے لیکن سیاست انہیں راس نہیں آئی ۔
طارق عزیز1963کو جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ بچپن ساہیوال میں گزارا، ابتدائی تعلیم بھی وہی حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان میں خدمات انجام دیں ۔ اس کے بعد ٹی وی پر آئے اور ایسے آئے کہ کمال کر دیا۔ نیلام گھر نے وہ شہرت حاصل کی جو آج کل ارتغل غازی کو ہے۔
طارق عزیز کو یہ بھی اعزاز حاصل تھا کہ پی ٹی وی کی پہلی اناﺅنسمنٹ انہی نے کی تھی۔
ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ ان کی سب سے پہلی فلم انسانیت 1967ءمیں آئی تھی۔ ان کی دیگر مشہور فلموں میں سالگرہ ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان آرٹ فلموں کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہیں متعدد ایوارڈوں سے بھی نوازا گیا ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے 1992ءمیں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔جبکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں