vegetable pastry

ویجی ٹیبل پیسٹری

EjazNews

سامان و اشیاء:
میدہ آدھا کپ، کوکنگ آئل دواونس، نمک آدھا چائے کا چمچہ، پانی حسب ضرور، سفید زیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔
برائے مکس ویجی ٹیبل:
گاجر ، آلو چھلے ہوئے، پیاز چھل ہوئی، ساری سبزیاں کدوکش کی ہوئیں دو کپ، انڈا ایک عدد (پھینٹ لیں)، مٹر دو کپ، لہسن ادرک کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ۔
برائے وائٹ ساس:
میدہ ایک کھانے کا چمچہ، کوکنگ آئل ایک اونس، نمک آدھا چائے کا چمچہ، سفید مرچ آدھا چا ئے کا چمچہ، مسٹرڈ پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، دودھ آدھا کپ، مرغی کی یخنی ایک چوتھائی کپ۔
کوکنگ آئل گرم کر کے میدہ، نمک، سفید مرچ، مسٹرڈ پائوڈر ،دودھ، مرغی کی یخنی کو ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں اور وائٹ ساس تیار کرلیں۔
برائے فلنگ:
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچے، لال مرچ پائوڈر آدھاچائے کا چمچہ، ہلدی پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، کوکنگ آئل ڈیپ فرائی کرنے کیلئے، زیرہ پائوڈر ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ (ثابت )چار عدد، ہرے دھنیے کی پتیاں دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
پیسٹری کے اجزاء ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں اور آدھا گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ کوکنگ آئل گرم کر کے اس میں لہسن اور پیاز ڈال کربرائون کر لیں پھر ان میں فلنگ کے اجزاء نمک ملا دیں اور سبزیاں ابال لیں۔ اس کے بعد اس میں وائٹ ساس اور سبزیاں ملا دیں۔ پیسٹری کے ڈوکو روٹی کی طرح بیل لیں اور کٹر کی مدد سے گول کاٹ لیں پھر انہیں پیسٹری ڈش میں رکھ کر 10منٹ تک 180پر بیک کر لیں پھر اس میں فلنگ بھر کر اور برش کی مدد سے اس کے اوپر انڈا لگا لیں اور پہلے سے گرم ہوئے ان میں 180 پر 20منٹ تک بیک کریں۔ مزیدار ویجی ٹیبل پیسٹری تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں