alchan

الچن (افغانی ڈش)

EjazNews

اشیاءووزن:
انڈے چارسے چھ عدد، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، پیاز ایک عدددرمیانی، بادام چھ سے آٹھ عدد، پستے چھ سے آٹھ عدد، اخروٹ کی گری ایک چوتھائی پیالی، پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کاچمچ، میدہ حسب ضرورت، آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
انڈوں کو سخت ابال کر ٹھنڈا کر لیں اور چھیل کر رکھ لیں۔ پھر ان کو نیچے کی طرف سے ذرا سا کاٹ کر احتیاط سے (تاکہ انڈا ٹوٹنے نہ پائے)اندر سے زردی نکال لیں ۔ اخروٹ، بادام اور پستہ کو باریک کوٹ لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ زردی، نمک اورکالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
اس مکسچر کو اچھی طرح دبا دبا کر انڈوں میں بھر دیںا ور اوپر سے کٹے ہوئے حصے سے بند کردیں، میدے میں ہلکا سا پانی ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور انڈوں کو اس میں ڈپ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور انڈوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی پین میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں، اس میں ادرک لہسن اور زیرہ ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔ پھر اس میں نمک، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں، جب خوشبو آنے لگے تو زردیاں ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پرپکاتے ہوئے ابال آنے دیں پھر فرائی کئے ہوئے انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر چار سے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں