SushantSinghRajput

34سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار خودکشی

EjazNews

34سال سشانت سنگھ راجپوت ہونہار نوجوان اداکار تھے۔سشانت نے اپنے کیرئیر کا آغاز ٹی وی شو سے کیا ۔ٹی وی سکرین کے بعد جب انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا تو بہت جلد لیڈنگ رولز حاصل کیے اور مقبولیت بھی ۔ ان کی فلموں تمام کر دار ایک دوسرے سے مختلف اور جاندار تھے۔
ممبئی میں باندرکے علاقے میں ان کے فلیٹ کے اندرسے سوشانت کی لاش ملی۔انڈین میڈیا کے مطابق سشانت کے نوکر نے ان کی لاش پھنکے کے ساتھ لٹکی ہوئی دیکھی۔ان کی خودکشی کی وجوہات کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ انڈین پولیس کے مطابق وہ ڈپریشن میں تھے لیکن یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ کس چیز کے ڈپریشن میں تھے۔ یاد رہے ان کی سیکرٹری نے بھی کچھ روز قبل خودکشی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں