makeup_women

موسم گرما میں چہرے کی حفاظت اور بڑھ جاتی ہے

EjazNews

موسم گرما ہے اور اس میں خواتین کو خصوصی طور پر اپنی جلد کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ کیونکہ ان کی خوبصورتی کو قدرت کی یہ دھوپ متاثر کرتی ہے۔ جب بھی باہر دھوپ میں نکلیں،OVپروٹیکٹڈ گلاسز پہنیں، چھتری ساتھ رکھیںاور ہمیشہ سکرین لگائیں۔ اس طرح آپ سورج سے خارج ہونے والی الٹرا وائلٹ شعاعوںسے محفوظ رہیں گی جو کہ نادیدہ سانولے پن کا سبب بن سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پیرا سول بھی استعما ل کریں تاکہ آپ کا چہرہ اور آنکھیں گرمی اور ریت سے محفوظ رہیں۔
اگر آپ کی جلد خشک ہے یا اس پر سے پپڑیاں سی اترتی ہے تو پھر فیشل کرائیے۔ اس طرح جلد کو غذائیل مل جائے گی اور اس کی چمک دمک لوٹ آئے گی۔ چکنی جلد پر مطلوبہ ایسریجینٹس (Astrigents) اور فیشل اسکرب استعمال کیجئے۔
اپنی غذاکا بھی خیال کیجئے۔ روزانہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پیجئے اور اس میں لیموں کا تازہ جوس ملا کر پیئیں تو اور بھی اچھا ہے۔ مٹھائی، چاکلیٹ اور چکنی غذائوں سےاجتناب کیجئے۔ اس پر عمل کرنے سے آپ کے چہرے پر کیل مہاسے اور پھنسیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کو قبض کی شکایت بھی نہیں ہوگی ۔ آپ حیرت انگیز طورپر سلم ہو جائیں گی اور آپ کے جسم پر سے اضافی گوشت بھی ختم ہو جائے گا۔ آپ اپنے سراپے پر خود بھی حیرت زدہ رہ جائیں گی۔
ہاتھ اور پیروں کی حفاظت:
نہ صرف آپ کا چہرہ اضافی توجہ چاتا ہے بلکہ آپ کے ہاتھ اور پیر بھی اضافی توجہ کے طلبگار ہوتے ہیں ۔شادی کے بعد یہ بھی نگاہوں کا مرکز ہوتے ہیں اور مووی کیمرے کے ذریعے فوکس کئے جاتے ہیں اور اگر ہاتھ پیر دلکش اور صاف ستھرے ہوں تو آپ کی شخصیت میں اوربھی نکھا ر آجاتا ہے۔ ذیل میں چند سادا مرحلے بیان کئے جارہے ہیں تاکہ آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں کو پرفیکٹ حالت میں رکھ سکیں۔ اپنے پیروں کو کنکنے پانی میں 15منٹ تک ڈبوئے ر کھیں جس میں گلاب کی چند پتیاں اور نمک ملا ہوا ہو۔ اپنےپیروں کو برش سے اسکرب کریں اور صاف کریں۔ اپنے ناخنوں کو کاٹ لیں اور فائل (ریتی) سے رگڑ کر ہموار کرلیں۔ فٹ کریم استعمال کریں اور ہر پنجے، تلوے اور ایڑی پر اس کی مالش کریں۔ اضافی کریم کو رگڑ کر صاف کر دیں اور نیل پالش 3کوٹ میں لگائیں۔ البتہ ہر کوٹ لگانے سے قبل پہلے والے کوٹ کو خشک ہوجانے دیں۔
یہی عمل اپنے ہاتھوں کے لئے کریں۔
بالوں کی حفاظت :
بالوں کی کنڈیشنگ اور ان میں چمک لانے کیلئے مندرجہ ذیل کو ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں۔
ایک چائے کا چمچہ شہد، ایک کھانے کا چمچہ ایپل جوس، ایک کھانے کا چمچہ میتھی دانہ۔
ان تمام اشیاء کو دہی میں تھوڑے سے پانی کے ساتھ مکس کرلیں۔
بالوں میں لگائیں ۔20سے25منٹ تک لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر شیمپوکرلیں۔ اس کے نتیجے میں آپ کے بال چمکدار ، جان دار اور حجم دار ہو جائیں گے اور اس سے بالوں میں خشکی بھی پیدا نہیں ہوگی۔
میک اپ:
میک اپ کا مقصد آپ کے بہترین نقش و نگار اور خدوخال کو مزید نمایاں کرنا ہوتا ہے۔
چہرہ:
صرف فائونڈیشن استعمال کر نے کے بجائے تھوڑا سا چمک بڑھانے والا (Glow Enhancer) مکس کرلیں۔ یہ آپ کی جلد کو ایک پیاری سی آب و تاب عطا کر دے گا اور آپ کو فائونڈیشن لگانے میں آسانی ہوجائے گی۔
رخسار:
کلاسک ایوننگ لک کے لئے اپنے رخسار کی ہڈیوں کے ابھار پر تھوڑا سا چمک پائوڈر ( Shimmer) لگائیں۔ ایسا شمر پائوڈر لیں جو کہ آپ کے رخساروں کی رنگت سے مکس اپ ہو جائے۔
آنکھیں:
اپنی آنکھوں کو زیادہ نمایاں اور واضح کرنے کے لئے ساکٹ میں ڈارک آئی شیڈو کی قوس بلینڈ کر لیں اور اوپری پبلک کی بیس کے ساتھ ایک فائن برش سے زیادہ نمایاں لکیر کھینچ لیں۔ آنکھوں کے حلقے کے اندر تھوڑا سا کاجل لگا لیں۔ پھر ڈھیر سارا مسکارا لگائیں یا پھر اپنی آنکھوں کے عین کارنرز پر انفرادی مصنوعی پلکیں استعمال کریں۔
ہونٹ:
اس بات کا یقین کرلیں کہ رنگوں کی کوٹنگ کے نیچے آپ کے ہونٹ سپاٹ دکھائی نہ دیں۔ ان میں آب و تاب اور چمک ہونی چاہئے۔
سب سے پہلے لپ بام لگائیں پھر تھوڑی سی لپ بیس استعما ل کریں پھر اپنے ہونٹوں کو اپنے منتخب کر دہ لپ لائنر کے شیڈ سے بھر دیں۔
فنش کے لئے اپنی گردن پر اور اپنے بازوئوں پر شمر باڈی کا لوشن پھیر لیں۔
فائزہ سلیم

اپنا تبصرہ بھیجیں