seafood biryani

سی فوڈ بریانی

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی آدھا کلو، چاول تین پیالی، جھینگے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کاچمچ، دھنیا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، میتھیدانہ چند دانے، ثابت رائی آدھا چائے کا چمچ، کڑی پتہ چند پتے، ہری مرچیں تین سے چار عدد، آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
مچھلی کو چوکور بوٹیوں میں کاٹ لیں اور جھینگوں کو صاف کر کے دھولیں، پین میں آئل کو دو سے تین منٹ ہلکا گرم کریں اس میں میتھی دانہ ، رائی ، کڑی پتہ اورہری مرچیں ڈال کر کڑ کڑائیں، پھر پیاز، ڈال کر سنہری فرائی کر لیں، لہسن، ادرک اور ٹماٹر ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گل جائیں اورتیل علیحدہ ہو جائے، نمک ، لال مرچ ، ہلدی اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا ڈا ل کر بھونیں، مچھلی کی بوٹیاں اور جھینگے ڈال دیں، تین سے چار منٹ پکا کر احتیاط سے مچھلی کو علیحدہ نکال لیں اور اس مصالحے میں چاول ڈا ل کر اچھی طرح بھونیں۔ تین سے چار پیالی پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
ڈھک کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں ، اوپر سے مچھلی اور جھینگے رکھ کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
بریانی کو ڈش میں نکال کر اوپر سے مچھلی کی بوٹیوں اور جھینگوں سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں