yogurt chicken roast

چکن یوگرٹ بروسٹ

EjazNews

اشیاء ووزن:
چھ عدد چکن لیگ پیس،نمک حسب ذائقہ،کالی مرچ (کٹی ہوئی)حسب ذائقہ،لیموں کا رس ڈھائی کھانے کے چمچ،زپ بیگ ایک عدد،دہی ایک کپ،لال مرچ(کٹی ہوئی)ڈیڑھ کھانے کا چمچ،لہسن (پسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا چھلکا(کدوکش کرلیں) ایک عدد،سبز مرچ(پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ اورہرا دھنیا (پسا ہوا)ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب:
ایک باؤل میںچکن لے کر، اُس پہ نمک،کالی مرچ اور لیموں کا رس لگا کر10منٹ کے لیے رکھ دیں۔ بعد ازاں، زپ بیگ میں دہی ،لال مر چ ،نمک اور لہسن کے ساتھ لیگ پیسز اور کدوکش کیا ہوالیموں ڈا ل کر اچھی طرح مکس کرلیں۔پندرہ سے بیس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔پھرنکال کر 180ڈگری سینٹی گریڈ پر 35سے40 منٹ کے لیے بیک کرلیں۔بعد ازاں،ڈش میں نکال کےرائتے، فنگر چپس اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں