glazed chicken

گلیزڈ چکن

EjazNews

اشیاءووزن:
مرغی آدھا کلو ،کاجو ایک چوتھائی کپ (بھنے ہوئے)، لال شملہ مرچ ایک عدد، پی نٹ آئل تین کھانے کے چمچے، لہسن کے جوئے چار عدد (باریک چوپکرلیں)، سرکہ دو کھانے کے چمچے، Hoisinسوس یا چلی گارلک سوس تین کھانے کے چمچے، تل کا تیل دو چائے کے چمچے، ہری پیاز پانچ چھ عدد (ایک انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)، نمک حسب ذائقہ، سفید مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت، نوڈلز (ابلے ہوئے) دوکپ۔
ترکیب:
مرغی کے گوشت کے فنگر شیپ میں کاٹ لیں۔ شملہ مرچ کے بیج نکال کر اس کے لمبے اسٹرپس کاٹ لیں۔ نان اسٹک سوس پین میںدرمیانی آنچ پر پی نٹ آئل گرم کریں اور اس میںمرغی اورشملہ مرچ ڈال کر 2منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد اس میں سرکہ، نمک، لہسن Hoisinیا چلی گارلک سوس ڈال کر چمچہ چلائیں اور 3-4منٹ تک فرائی کریں۔ ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر مرغی کے گلنے تک پکائیں۔ اس کے بعد آنچ تیز کر دیں اور ڈھکن ہٹا کر 2-3منٹ تک دوبارہ فرائی کریں۔ تل کا تیل، ہری پیاز اور سفید مرچ ڈال کر چمچہ چلائیں اور 1-2منٹ تک فرائی کریں۔ اس کے بعد سرونگ ڈش میں نکالیں۔ مزیدار گلیزڈ چکن تیار ہے۔ ابلے ہوئے نوڈلز کے ساتھ گرم گرم سروکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں