pasta arrabiata saus

پاستاعریبیا تا ساس

EjazNews

اشیاءووزن:
میکرونی دو پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن پسا ہوا دو چائے کے چمچ، پیاز دو عدد درمیانی، ٹماٹرچھ سے آٹھ عدد، ٹماٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ، چکن پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ، زیتون چار سے چھ عدد، پارمیسان چیز حسب پسند، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، تھائم آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو سے تین عدد، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ، زیتون کا تیل دو سے تین کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
پیاز اورایک ٹماٹر کو بالکل باریک چوپ کرلیں، ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک کاٹ لیں اوران تمام چیزوں کو اچھی طرح ملا کر رکھ لیں۔ زیتون کو بار یک کاٹ کر رکھ لیں۔
بقیہ ٹماٹر کے سرے کاٹ کر نیچے سے کراس کٹ لگائیں اور ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ رکھ کر نکال لیں۔ دو منٹ یخ ٹھنڈے پانی میں ڈال کران کا چھلکا اترلیں۔ پھر ان کو بلینڈ کر کے پانچ سے سات منٹ درمیانی آنچ پر پکاکر پیسٹ بنا لیں۔
میکرونی کو نمک ملے پانی میں دس سے بارہ منٹ کے لئے ابال کر رکھ لیں۔
پین میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں۔ اس میں چوپ کئے ہوئے ٹماٹر والا مکسچر، چکن پاﺅڈر اور لال مرچ ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔ پھر اس میںٹماٹر کا پیسٹ، ٹماٹو کیچپ ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ پکالیں۔
اس میں ابلی ہوئی میکرونی ڈال کر ملائیں، اجوائن اور تھائم ڈالتے ہوئے چولہے سے اتا رلیں۔
ڈش میںنکال کراوپر سے پارمیسان چیز چھڑک کر گرم گرم پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں