fish corn soup

فش کارن سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی تین پاﺅ (ابال کرکانٹے نکال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں)، لیمن گراس ایک عدد (چوپ کرلیں)، تیل ڈیڑھ کھانے کا چمچہ، لہسن کے جوئے چھ عدد(چوپ کرلیں)، پیاز (چھوٹے سائز کی )چھعدد (چوپ کرلیں)، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا (چوپ کرلیں)، مرغی کی یخنی ایک لیٹر، کوکونٹ ملک ایک کپ، مکئی کے دانے ڈھائی کپ، فش سوس دوکھانے کے چمچے، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے، براﺅن شوگر ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ،سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، ہراد ھنیا اورتازی لال مرچ حسب ضرورت (گارنشنگ کیلئے)۔
ترکیب:
سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں لہسن، پیاز، لیمن گراس اور ادرک ڈال کر 2منٹ تک فرائی کریں۔ مرغی کی یخنی اورکوکونٹ ملک ڈال کر ایک مرتبہ ابال آجانے کے بعداس میں مکئی کے دانے ڈال کر 5منٹ تک پکائیں۔
مچھلی، فش سوس، لیموں کا رس اور براﺅن شوگر ڈا لکر مکس کریں اور 5منٹ تک پکائیں۔ نمک اورس یاہ مرچ پاﺅڈر ڈالیں۔ مزیدار فش کارن سوپ تیار ہے۔ سرونگ باﺅل میں نکالیں ۔ ہرا دھنیا اور تازی لال مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں۔

کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں