thai noodles salad

تھائی نوڈلز سلاد

EjazNews

اشیا ءوسامان:
جھینگے ابلے ہوئے آدھا کلو، نوڈلز 1 کپ، ہری پیاز (سلائس کاٹ لیں)5عدد، ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا)2کھانے کے چمچے، سنو پیز (سلائس کاٹ لیں)آدھا کپ، شملہ مرچ (چوپ کرلیں)1عدد۔
ڈریسنگ کیلئے:
ادرک 2کھانے کے چمچے(باریک چوپ کی ہوئی)، ووسٹر شائر سوس 2کھانے کے چمچے، تل کا تیل2کھانے کے چمچے، چلی سوس 1کھانے کا چمچہ، لہسن کے جوئے 2عدد(کوٹ لیں)، سویا سوس 1/3کپ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے ایک پیالے میں ادرک، ووسٹر شائر سوس، تل کا تیل، چلی سوس، لہسن ، سویا سوس اورنمک ڈال کر مکس کرلیں۔
جھینگوں کو 1انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ نوڈلز کو نمک ملے پانی میں ابالنے کے بعد نتھارکر انہیںالگ رکھ لیں ۔ اس کے بعد تیار کی ہوئی ڈریسنگ نوڈزل میں ڈال کر مکس کریں اور ایک طرف رکھ دیں۔
ایک سیلڈ باﺅل میں جھینگے، ہری پیاز، ہرادھنیا، شملہ مرچ، سنو پیز اور نوڈلز بمعہ ڈریسنگ ڈال کر اچھی طرح ٹوز کریں۔ مزیدار تھائی نوڈلز سلاد تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں