shimla mirch paneer

شملہ مرچ پنیر

EjazNews

اشیاءووزن:
پنیر 180گرام، شملہ مرچ 350گرام، تیل 2چائے کے چمچے، لہسن 4چائے کے چمچے، ادرک 2چائے کے چمچے، چلی سوس آدھا کپ، ٹماٹو کیچپ 1کپ، کسوری میتھی 1چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ جب تیل گرم ہو جائے تو اس میں لہسن، ادرک شامل کریں۔ اس کے بعد شملہ مرچ اور پنیر ڈا ل کر ایک مرتبہ چمچہ چلائیں۔ آخر میں ٹماٹو کیچپ، کسوری میتھی پاﺅڈر اور چلی سوس ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ یہ جلدی اور 2منٹ میں تیار ہوجاتی ہے۔
تیار ہو جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں