beef with hof beans

بیف ود وہائٹ بینز

EjazNews

اشیاءووزن:
انڈر کٹ بیف آدھا کلو، سفید لوبیا آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن چار سے چھ جوئے، ادرک ایک انچ کا ٹکڑا، پیاز ایک عدد درمیانی، ٹماٹر تین عدد درمیانے، بین اسپراﺅٹس پچاس گرام، شملہ مرچ ایک عدد درمیانی، ہری پیاز دو عدد، مشرومز، تین سے چار عدد، چلی ساس دو سے تین کھانے کے چمچ، چلی ساس دو سے تین کھانے کے چمچ، سویا سوس دو کھانے کے چمچ، کارن فلا دو چائے کے چمچ، یخنی آدھی پیالی، زیتون کا تیل دو سے تین کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
گوشت کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھ دیں ۔ پھر اس کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیںاوردھوکر چھلنی میں رکھ دیں۔ پیاز، ٹماٹر اورشملہ مرچ کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں، ہری پیاز اور بین اسپرواﺅٹس کو باریک کاٹ لیں، مشرومز کے چھوٹے ٹکڑے کر کے رکھ لیں۔ ادرک کوکش کرلیںاور لہسن کو باریک چوپ کرلیں۔لوبیا کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ گرم پانی میں بھگو دیں پھر ابال کر گلا لیں۔
ایک پیالے میں سویا ساس اور کارن فلا ر کو ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں پھر اس میںنمک ، چلی ساس اور یخنی ڈال کر ملا لیں۔ کڑاہی میں ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں تھوڑی تھوڑی کر کے گوشت کی بوٹیوں کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔ دوبارہ سے اسی کڑاہی میں آئل ڈال کردرمیانی آنچ پر رکھیں اور اس میں تھوڑی تھوڑی کر کے گوشت کی بوٹیوں کو سنہری فرائی کر کے نکال لیں۔ دوبارہ سے اسی کڑاہی میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک منٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں، شملہ مرچ، ادرک اور لہسن ڈالیں ۔ تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں مشرومز ڈال دیں۔
پھر اس میں فرائی کی ہوئی بوٹیاں اور لوبیا ڈال دیں، ساتھ ہی تیار کیا ہوا ساس ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں ۔ ابال آنے پر آخر میں بین اسپراﺅٹس اور ہری پیازل ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
اس مزیدار چائینز ڈش کو نوش فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں