khatiya warri sabzi

کاٹھیاواڑی سبزی

EjazNews

سامان و اشیا:
گاجر2 عدد درمیانی، آلو 3عدد درمیانے، بند گوبھی 2سو گرام، مٹر 1پیالی، سیم کی پھلی 1سو گرام، نمک حسب ذائقہ، ادرک پسا ہوا 1کھانے کا چمچ، پیاز 1عدد درمیانی، ، ٹماٹر 4سے 5عدد، ثابت رائی آدھا چائے کا چمچہ، میتھی دانہ چند دانے، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں 6سے 8عدد، آئل 4سے 6کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔گاجر ،آلو اور سیم کی پھلی کو دھو کر چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور بند گوبھی کو باریک کاٹ لیں۔ کڑاہی میں آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں رائی اور میتھی دانہ ڈال کر کڑ کڑالیں۔ پھر اس میں پیاز کو ہلکا سنہرا فرائی کریں، ادرک لہسن اور ہلدی ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں ۔ تمام کٹی ہوئی سبزیاں، مٹر ، ٹماٹر اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں ۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ سبزیاں حسب پسند گل جائیں۔
ہری مرچوں کو موٹا موٹا کوٹ کر شامل کر دیں اور آنچ تیز کر کے اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہو جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں