mutton vegetable macaroni

مٹن ویجی ٹیبل میکرونی

EjazNews

سامان و اشیا:
مٹن (ابال لیں )250گرام (بون لیس اور لمبائی میں کٹا ہوا)، گاجر (لمبائی میں کٹی ہوئی )1عدد، شملہ مرچ (لمبائی میں کٹی ہوئی )1عدد، پیاز (لمبائی میں کٹی ہوئی )1عدد، ہری پیاز 1عدد، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچہ، چائینز نمک 1چائے کا چمچہ، سویا سوس 2چائے کے چمچے، میکرونی 2سو گرام، اوسٹر سوس 2کھانے کے چمچے، تیل 1/4کپ، لال مرچ پاﺅڈر 1/4کھانے کے چمچہ۔
ترکیب:
میکرونی میں نمک اور تیل ڈال کر ابال لیں۔ 1/4کپ تیل گرم کریں اس میں مٹن ڈال کر فرائی کریں۔ اس میں تمام سبزیاں، نمک ، مرچ، سویا سوس، چائینز نمک ڈال کر 2-3منٹ فرائی کریںاس کے بعد 2کھانے کے چمچے تیل میں اوسٹر سوس ڈالیں اس میں میکرونی مکس کریں۔ سرونگ پلیٹ میں میکرونی ڈالیں۔ اوپر سے تیار مٹن ویجی ٹیبل ڈال دیں اور گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں