vegetable thali

ویجی ٹیبل تھالی

EjazNews

کھٹے مزیدار آلو
سامان و اشیا:
آلو 1کلو، کشمیری مرچ (پیس لیں)4عدد، زیرہ (بھون لیں)2کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، لال مرچ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، ہلدی 1/4چائے کا چمچہ، تیل 3-4چائے کے چمچے، کڑی پتہ 8-10عدد، املی کا گودا 1کپ، ہرادھنیا حسب ضرورت ، لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
آلو کو نمک ملے پانی میں ابال لیں اور چوکور ٹکڑے کر لیں۔ تیل گرم کرلیں ۔ اس میں کڑی پتہ اور لہسن ڈال کر فراءیکریں۔ نمک، مرچ، کشمیری مرچ، ہلدی اور زیرہ ڈالیں۔ آلو ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد املی کاگ ودا ڈال کر دم پر 5منٹ کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد املی کا گودا ڈال کر دم پر 5منٹ کیلئے رکھ دیں۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا کے ساتھ گارنش کریں۔
کرسپی بھنڈی:
سامان و اشیا:
بھنڈی1کلو، تیل 2چائے کے چمچے، ٹماٹر 3-4عدد، پیاز (چوپ کرلیں) 1عدد (درمیان سائز)، سوکھا دھنیا (کٹا ہوا)1کھانے کا چمچہ، انار دانہ 1کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقعہ،، لال مرچ (کٹی ہوئی)2چائے کے چمچے، ہلدی پاﺅڈر 1/4چائے کا چمچہ،ہر ی مرچ حسب ضرورت۔
ترکیب:
بھنڈی کو کھلے تل میں فرائی کریں۔ گولڈن براﺅن ہونے کے بعد نکال لیں۔ اس کے بعد ایک پین میں تیل گرم کریں۔ انار دانہ اور سوکھا دھنیا ڈالیں ساتھ میں پیاز چوپ کی ہوئی اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ بھونیں اور کچھ دیر بعد نمک، مرچ، ہلدی ڈال کر فرائی کی ہوئی بھنڈی ڈالیں۔ ہری مرچ ڈال کر 5منٹ کیلئے دم دے دیں۔
کھٹی میٹھی مرچ:
ہری مرچ (لمبی وائی)1/2کلو، املی کاگ ودا 1کپ، گڑ 2سو گرام، زیرہ 3کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، تیل 1/2کپ۔
ترکیب:
ہری مرچ کو کاٹ کر بیج نکال دیں۔ نمک اور زیرہ مکس کریں اور ہری مرچ میں بھر دیں۔ اس کے بعد املی اور گڑ کو 1کپ پانی میں پکانے کیلئے رکھ دیں ، جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ اب تیل گرم کریں، ہری مرچ کو 2منٹ تک فرائی کریں۔ اب فرائی کی ہوئی مرچوں کے اوپر املی ڈال کر ٹھنڈا کر لیں (فریج میں 1ماہ تک رکھ سکتے ہیں)۔
بھگارے ٹماٹر:
ٹماٹر 1کلو، کلونجی 1/2چائے کا چمچہ، زیرہ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچہ، میتھی دانہ 1/2چائے کا چمچہ، رائی 1/2چائے کا چمچہ، لہسن (سلائس کرلیں)6-7جوے، ثابت سرخ مرچ 4-6عدد، پیاز (درمیانی)1عدد، ادرک لہسن کاپیسٹ 1کھانے کا چمچہ، ہلدی پاﺅڈر 1/4چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سرخ مرچ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ ، کڑی پتہ 8-10عدد، ہری مرچ 4-6عدد، ہرا دھنیا حسب ضرورت، تیل 2کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
بغیر پانی کے ٹماٹر کو دھیمی آنچ پر گلا لیں، اچھی طرح میش کر لیں۔ تیل گرم کریں اس میں زیرہ، کلونجی، میتھی دانہ، کڑی پتہ اور رائی ڈال کر فرائی کریں۔ ساتھ میں ثابت سرخ مرچ بھی ڈال دیں۔ اس کے بعد ادرک ، لہسن کا پیسٹ ڈال کر کچھ فرائی کریں، اس میں نمک ، مرچ، ہلدی اور ثابت لہسن ملائیں فرائی کرنے کے بعد پیاز، ٹماٹر پرہی ڈال کر بھونیں۔ ہری مرچ، ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں