beef_shio_min

بیف شاﺅمن

EjazNews

سامان و اشیا:
پسندے 1/2کلو، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچہ، پانی 1کپ، ہری پیاز 1/2کپ، بند گوبھی 1/2کپ، گاجر 2عدد(کیوبز میں کاٹ لیں)، شملہ مرچ 1چائے کا چمچہ، مٹر 1/2کپ، سرکہ 2کھانے کا چمچے، سویا سوس 2کھانے کے چمچے، چائینز نمک 1/2چائے کاچمچہ، چلی سوس 1کھانے کا چمچہ، ٹماٹو سوس 2کھانے کے چمچے، نوڈلز 1/2پیکٹ(ابال لیں)، میکرونی 1/2کپ(ابال لیں)، تیل 1/2کپ۔
ترکیب:
پسندے کو ابال لیں۔ پسندے گل جائیں تو لمبی اسٹرپس کاٹ لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کریں، پسندے، نمک، کالی مرچ، پانی ، ہری پیاز، بند گوبھی، گاجر ، شملہ مرچ، مٹر، بیک پارلر سرکہ سویا سوس، چائینز نمک، بیک پارلر چلی سوس، ٹماٹر سوس ڈال کر مکس کریں۔ گوشت گلنے تک پکائیں۔ گوشت گلنے کے بعد میکرونی اور نوڈلز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ گرم گرم بیک پارلر چلی سوس کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں