hot sos chicken macaroni

ہاٹ سوس چکن میکرونی

EjazNews

سامان و اشیا:
چکن 1کپ (لمبائی میں کاٹ لیں)، میکرونی 2کپ (میکرونی میں نمک ڈال کر ابال لیں)، شملہ مرچ (لمبائی میں کاٹ لیں)1عدد، گاجر (لمبائی میں کاٹ لیں)1عدد، ٹماٹر (لمبائی میں کاٹ لیں)1عدد، مٹر (ابلے ہوئے )1/2کپ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچہ، تیل حسب ضرورت، سویا سوس 2کھانے کے چمچے، لیمن جوس حسب ذائقہ۔
ہاٹ سوس کیلئے:
لہسن (کٹا ہوا)2کھانے کے چمچے، چلی سوس 3کھانے کے چمچے، لال مرچ (کٹی ہوئی) 1چائے کا چمچہ، کیچپ 1/2کپ۔
ترکیب:
ہاٹ سوس تیار کرنے کے لیے لہسن، بیک پارلر چلی سوس، لال مرچ اور کیچپ مکس کر کے 1/2کپ پانی ڈال کر 2منٹ تک پکائیں۔ ایک پین میں تیل گرم کریں۔ چکن ڈال کر تین منٹ تک فرائی کریں۔ اس میں تمام سبزیاں ڈال دیں۔ اور ساتھ ہی نمک، کالی مرچ، بیک پارلر سویا سوس، لیمن جوس ڈال کر پکائیں۔ تقریباً 2منٹ کے بعد میکرونی ڈال کر فولڈ کریں اور ہاٹ سوس ڈال کر گرم گر م سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں