vegetable_korma

ویجی ٹیبل قورمہ

EjazNews

سامان و اشیا:
مکھن 1/4کپ، پیاز (سلائسز کاٹ لیں)2عدد، لہسن کے جوئے 2عدد (کوٹ لیں)، ادرک (کدو کش کرلیں )1انچ کا ٹکڑا، زیرہ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، دھنیا پاﺅڈر 1کھانے کا چمچہ، الائچی 6عدد، دار چینی 2مانچ کا ٹکڑا، ہلدی پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، تازی لال مرچ 1عدد (بیج نکال کر باریک چوپ کرلیں)، آلو 1عدد(چھیل کر 1انچ کے کیوبز کاٹ لیں)، بینگن 1عدد، مشروم 1 1/2کپ(موٹے ٹکڑے کاٹ لیں): سیم کی پھلی 1کپ(1انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں)، دہی 4کھانے کے چمچے، کریم 2/3کپ، گرم مصالحہ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا (گارنشنگ کیلئے )حسب ضرورت، پاپڑ (تلے ہوئے)حسب پسند۔
ترکیب:
ایک ساس پین میں درمیانی آنچ پہ مکھن پگھلائیں۔ پیاز ڈال کر 5منٹ تک فرائی کریں۔ لہسن اور ادرک ڈال کر 2منٹ تک فرائی کریں اس کے بعد اس میں زیرہ، دھنیا پاﺅڈر، الائچی ، دار چینی کا ٹکڑا، ہلدی اور لال مرچ ڈال کر چمچہ چلائیں اور 30سیکنڈ فرائی کریں، آلو بینگن اورمشروم ڈالیں اور 3/4کپ پانی شامل کریں۔
ابال آجانے کے بعد ساس پین پہ ڈھکن ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 15منٹ تک پکائیں۔
سیم کی پھلی شامل کریں اور ڈھکن دھکے بغیر 5منٹ تک مزید پکائیں۔
ایک چھنی کی مدد سے ساری سبزیوں کو چھان کر ساس پین سے باہر نکال لیں۔ساس پین میںبچی ہوئی گریوی کو اتنا پکائیں کہ اس کی مقدار تھوڑی سی رہ جائے۔ اس کے بعد گریوی میں حسب ذائقہ نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر شامل کریں۔
دہی ، کریم اور گرم مصالحہ شامل کریں اورچمچہ چلا کر اسے گریوی میں اچھی طرح مکس کردیں۔ سبزیوں کو ایک سرونگ ڈش میں رکھی۔ تیار کی ہوئی مزیدار گرم گرم گریوی کو سیزیوں کے اوپر ڈالیں اور ہرا دھنیا چھڑک کر گارنش کریں۔
مزیدار سبزی قورمہ تیار ہے۔ اسے تلے ہوئے پاپڑوں کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں