khana kaba-3

خادم حرمین شریفین نے حرمین شریفین میں نمازعید کی منظوری دے دی

EjazNews

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے حرمین شریفین میں نماز عید ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم نمازیوں کی شرکت معطل رہے گی۔
اردو نیوز کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کہا ہے کہ شاہ سلمان نے عید کے شعائر کو قائم کرنے کے لیے حرمین میں نماز ادا کرنے کی منظوری دی ہے۔حرمین کو وبا سے محفوظ رکھنے اور لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نماز عید میں عوام الناس کی شرکت معطل رہے گی۔
انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کی ذات سے امید ہے کہ جلد ہی یہ وبا ٹل جائے گی اور مسلمان پہلے کی طرح جمعہ اور جماعت ادا کرسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں