tarka_wali_daal

تڑکے والی دال

EjazNews

سامان و اشیا:
دال مسور 225گرام، کوکونٹ ملک 1 1/4کپ، مکھن 50گرام، رائی 2چائے کے چمچے، پیاز (باریک چوپ کرلیں) 1عدد، لہسن کے جوئے 2عدد (باریک چوپ کرلیں)، ہلدی پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، زیرہ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، ہی مرچیں 2عدد، (بیج نکال کر باریک چوپ کرلیں)، نمک حسب ذائقہ، ہرا دھنیا (گارنشنگ کیلئے) حسب ضرورت۔
بگھار کیلئے:
تیل 2کھانے کے چمچے، پیاز (سگائس کاٹ لیں)1عدد، ثابت زیرہ 1/2چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
ساس پین میں درمیانی آنچ پر مکھن گرم کریں، اس کے بعد رائی ڈال کر کڑ کڑائیں۔ پیاز اور لہسن ڈال کر 5-10منٹ تک فرائی کریں۔ ہلدی ،زیرہ پاﺅڈر اور ہری مرچیں ڈال کر 2منٹ تک پکائیں۔ دال ڈالیں 4کپ پانی اور کوکونٹ ملک ڈال کر ایک بار ابالیں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر 40منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
اگر دال کے گلنے میں تھوڑی کسر باقی رہ جائے تو حسب ضرورت تھوڑا پانی مزید بھی شامل کر سکتے ہیں۔
بگھار تیار کرنے کیلئے فرائنگ پین میں 2کھانے کے چمچے تیل گرم کریں۔پیاز ڈال کر فرائی کریں۔ زیرہ ڈالیں اور فرائی کریں۔ تیار کی ہوئی ڈال میں پیاز اور زیرہ کا تڑکا لگائیں ۔ ہرا دھنیا سے گارنش کریں مزیدار تڑکے والی دال تیار ہے ابلے ہوئے چالوں کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں