Italian-Vegetable

اٹالین سبزی

EjazNews

سامان و اشیا:
بند گوبھی (موٹی کٹی ہوئی) 1کپ، گاجر 1کپ (آدھا آدھا انچ کے ٹکڑے)، پالک (موٹی کٹی ہوئی)1کپ، گوبھی کا پھول (موٹا کٹا ہوا)1کپ، مٹر فرنچ 1کپ، سبز پھلیاں 1کپ(آدھا آدھا انچ کے ٹکڑے)، شملہ مرچ 1کپ(آدھا انچ کے ٹکڑے)، کچے بھٹے 3عدد (لمبائی میں کٹے ہوئی)، تیل (تلنے کیلئے1کپ)، مشرومز1کپ(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے)، ٹماٹروں کا گودا5کپ، لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچے، ادرک پیسٹ 1کھانے کا چمچہ، سرخ مرچ پائوڈ 1/2کھانے کے چمچہ، کالی مرچ پائوڈ 1کھانے کا چمچہ، ثابت سفید زیرہ 1کھانے کا چمچہ، پیاز (پسی ہوئی)2کانے کے چمچے، مکئی کا آٹا+کارن فلور 2کھانے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، تیل آدھا کپ۔
ترکیب:
بھٹوں کو ابال لیں۔ تیل گرم کریں۔ سبزیوں کو ایک ایک کر کے تیل میں ہلکا سا بھون بھون کر نکالتے جائیں۔ آدھا کپ تیل گرم کر کے لہسن اور ادرک کو ایک منٹ تک بھونیں۔ اس میں پیاز شامل کر کے دو منٹ تک بھونیں۔ اس کے بعد ٹماٹروں کا گودا، سرخ مرچیں، نمک ، کالی مرچیں اور سفید زیرہ ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔ اب تمام سبزیاں اور بھٹے شامل کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔ تھوڑے سے پانی میں مکئی کے آٹے اور کارن فلور کو یکجا کر کے سبزیوں میں ڈالیں اور دو سے تین منٹ تک اور پکائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں