بینگن کشمیری ذائقہ

EjazNews

سامان و اشیائ:
بینگن 1/2کلو، دہی 1کپ، ادرک، لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچہ، ٹماٹر 2عدد، سرخ مرچ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، ہلدی پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچہ، ہری مرچ 5عدد، زیرہ پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، دار چینی چھوٹا ٹکڑا، نمک حسب ذائقہ، بادام 6عدد، ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا)1کھانے کا چمچہ، سبز الائچی 2عدد، دھنیا پاﺅڈر 1چائے کا چمچہ، تیل حسب ضرورت، پیاز 1عدد۔
ترکیب:
بینگن کے باریک قتلے کاٹ کر پانی میں رکھیں تاکہ کالے نہ پڑیں۔ بادام، سرخ مرچ، ادرک ، لہسن پیاز، دار چینی، ہلدی ، ہری مرچ، دھنیا پاﺅڈراور الائچی کو پیس لیں۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں پسا مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ۔ ٹماٹر ڈال دیں۔ ایک الگ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں بینگن تل لیں اور مصالحے والی دیگچی میں ڈال دیں۔ ساتھ ہی نمک ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اس کے بعد زیرہ پاﺅڈر اور ہرادھنیا چھڑک دیں۔ مزیدچند منٹ دم پر رکھیں ۔ مزیدار بینگن تیار ہیں۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں