Imran_khan_Speech_about+corona

وزیراعظم کی ترقی پذیر ممالک کیلئے اقوام متحدہ،عالمی مالیاتی اداروں سے اپیل

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنی 2منٹ 43سیکنڈ کی تقریر میں عالمی مالیاتی اداروں، اقوام متحدہ سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کا بھی خیال کریں۔
انہوں نے امریکہ، جرمنی اور جاپان کے دئیے گئے کرونا ریلیف فنڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امیر ممالک ہیں انہوں نے کرونا کیلئے بڑے بڑے ریلیف پیکج دئیے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک اگر لاک ڈائون کرتے ہیں تو وہاں پر لوگ بھوک سے ہی مر جائیں گے۔
اسی ساری صورتحال میں امیر ممالک ، قرض دینے والے اداروں اور اقوا م متحدہ کو چاہیے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی طرف بھی دھیان کریں۔

یہ بات دنیا بھر میں دیکھنے میں آرہی ہے کہ کاروبار زندگی بند ہیں۔ جن ممالک کے پاس پیسے ہیں وہ تو اپنے شہریوں کی بڑی اچھی طرح سے دیکھ بھال کر لیں گے لیکن جن ممالک کے پاس پیسوں کی کمی ہے اگر وہ مکمل لاک ڈائون کرتے ہیں تو پھر وہاں پر صورتحال کی گھمبیرتا کا اندازہ لگانا مشکل نہ رہے گا۔ کیونکہ یہاں پر کروڑوں لوگ ایسے بھی ہیں جو روز کماکر روز کھاتے ہیں جب ان کے روزگار بند ہو جائیں گے تو یہاں پر بسنے والے ان لوگوں کا کیا بنے گا۔ حکومت پاکستان نے بھی ایک ریلیف پیکج دیا ہے لیکن وہ اتنا ترقی یافتہ ممالک کی بانسبت بہت کم ہے۔
یہ صرف پاکستان نہیں بلکہ پاکستان جیسے جتنے بھی ممالک ترقی پذیر ہیں ان سب کیلئے اس ضرورت کے موقع پر پوری دنیا کو سوچنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں