pakistan vs india

بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، دو پاکستانی شہری زخمی

EjazNews

بھارت نے کنٹرول لائن او ورکنگ باونڈری پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی فائرنگ سے دوشہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ رات ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے سی ریان گاؤں کا 35 سالہ شہری زخمی ہوا جبکہ شکرگڑھ سیکٹر میں نانگل گاؤں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہوا،دونوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جوابی کارروائی سے بھارتی فو ج کو گولیاں ٹھنڈی ہوئیں۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی انڈیا کا جاسوس ڈرون ایل او سی کے ساتھ سانکھ سیکٹر میں گرایا گیا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اشتعال انگیزی کے دوران بھارتی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لیے پاکستانی حدود کے اندر 600 میٹر تک گھس آیا تھا۔تاہم بیان کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے اس اقدام کا جارحانہ انداز میں جواب دیا اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اس قسم کے غیر ضروری اقدامات دونوں ممالک کے درمیان مقررہ اصولوں اور فضائی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ساتھ ہی شعبہ تعلقات عامہ نے یہ بھی کہا کہ یہ اقدام بھارتی فوج کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں