-lemon_pickleلیموں_کا_اچار

لیموں کا اچار (۲)

EjazNews

اشیاءووزن:
لیموںتیس عدد بڑے بڑے ہوں۔ کالی مرچ آدھا چھٹانک، سرخ مرچ حسب پسند یا آدھ چھٹانک، سرکہ انگوری ایک بوتل، ادرک آدھا چھٹانک، نمک باریک پسا ہوا آدھا کلو۔
ترکیب (۲):
لیموں دھو کر دو دو ٹکڑے کرتی جائیں اور ان میں نمک بھر کر مرتبان میں ڈالتی جائیں۔ نمک باقی بچ جائے تو اور اوپر چھڑک کر اچھی طرح لیموں میں ملا لیں اور ان لیموں کو دو دن یونہی پڑا رہنے دیں لیکن ان لیموں کو دن میں دو دفعہ چمچہ سے اچھی طرح ہلا دیا کریں۔ دو دن بعد لیموں میں سے نمک والا پانی نکال کر پھینک دیں اور لیموں کو کسی صاف کپڑے میں رکھ کر خشک کر لیں۔
اب کسی برتن میں سرکہ، کالی مرچ، پسی ہوئی سرخ مرچیں اور ادرک کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ جب یہ سب چیزیں یکجان ہو جائیں تو لیمو ں ایک مرتبان میں ڈال کر اوپر یہ تیار شدہ مسالہ ڈال دیں اور مرتبان کا منہ اچھی طرح بند کر دیں ۔ چھ سات دن اسی طرح پڑا رہنے دیں۔ روزانہ ایک دفعہ اچھی طرح چمچہ ہلا دیا کریں۔ ایک ہفتہ میں اچار تیار ہو جائے گا۔

لیموں کا اچار

اپنا تبصرہ بھیجیں