lemon_pickle_لیموں_کا_اچار

لیموں کا اچار

EjazNews

اشیاءووزن:
لیموں بڑے بڑے تیس عدد، نمک آدھ پاﺅ یا حسب ذائقہ۔
ترکیب:
لیموں دھوں کر اچھی طرح صاف کرلیں اوران کے دو ٹکڑے کاٹ لیں۔ ان کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑوں کونمک اچھی طرح لگا کر مرتبان میں ڈالتی جائیں۔ دس لیموںالگ رکھ لیں ۔ جب سارے باقی لیموں نمک لگا کر ڈال دیں تو الگ رکھے ہوئے دس لیموں کا رس نچوڑ کر مرتبان میں ڈال دیں ،ان لیموں کے چھلکے بھی مرتبان میں ڈال دیں اورسارے لیموں کو اچھی طرح ہلا کر ملا دیں۔ مرتبان کے منہ پر کپڑا باندھ کر دھوپ میں رکھ دیں ۔ روزانہ اچار کواچھی طرح ہلاتی رہیں۔ کچھ دن بعد لیموں گل جائیں گے تو اچار تیار ہے،استعمال کریں۔ یہ اچار بہت صحت بخش ہوتا ہے۔ بھوک بڑھاتا ہے۔ سالن کے ساتھ کھانے سے دو گنا لطف پیدا کرتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں