samina_ahmad

ثمینہ احمد ، منظر صہبائی کی شادی اورسوشل میڈیا

EjazNews

دونوں اداکاروں نے رواں سال 4 اپریل کو لاہور میں شادی کی مختصر تقریب منعقد کی۔
70 سالہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا۔اپنے فنی کیرئیر میں انہوں نے ہر طرح کے رول کیے ہیں۔ مزاح سے بھرپور بھی اور سنجیدہ بھی ۔اگر منظر صہبائی کی بات کی جائے ان کی عمر بھی کم و بیش 70سال ہی ہے۔ منظر کا فنی کیرئیر بھی بھرپور ہے ۔ وہ بول، ماہ میر اور زندہ بھاگ جیسی سنجیدہ فلموں میں بہترین اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔
شادی کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی ، یہ کہیں پر بھی ممنوع نہیں ہے۔ اللہ اس جوڑے کو خوش رکھے اور ایسی بہت سی دعائیں سوشل میڈیا پر انہیں مل رہی ہیں۔
غزل ریحان کہتی ہیں میری طرف سے آپ کو بہت مبارکباد ۔ آپ نے یہ ثابت کردیا کہ زندگی کبھی بھی شروع کی جاسکتی ہے۔
ندا ایوب لکھتی ہیں کہ میں دونوں کو مبارکباد دیتی ہوں ، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں