Murad-Ali-Shah_sind

عوام شب برأت کو عبادت گھر میں رہ کر کریں:وزیراعلیٰ سندھ کی اپیل

EjazNews

ملک بھر میں شب برأت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ لیکن باقی سالوں کی نسبت امسال ملک میں کرونا جیسی وباموجود ہے۔ یہ ان دیکھی وبا انسانوں سے انسانوں کو لگ رہی ہے۔سندھ پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس میں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں اور سب سے پہلے یہی صوبہ لاک ڈائون کیا گیا ۔ گزشتہ روز سندھ میں جمعہ کی نماز با جماعت پڑھنے سے روکنے والے پولیس والوں سے شہریوں کی تلخ کلامیوں کی خبریں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔
شعبان کی 15ویں شب (شب برأت )کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ عوام اس رات گھروں میں رہ کر اللہ کی عبادت کریں ۔ شب برأت مغفرت اور رحمت کی رات ہے اور ساتھ ہی علمائے کرام سے درخواست کی کہ وہ ٹی وی چینلز کے ذریعے شب برأت کی فضیلت پر بات کریں۔
اس کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قبرستانوں میں جانے کی بجانے اپنے پیاروں کی مغفرت کیلئے گھر بیٹھ کر دعاکریں۔
یاد رہے: شب برأت کی مقدس رات میں لوگ گھروں اور مساجد میں عبادات کرنے کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں قبرستانوں کا رخ بھی کرتے ہیں اور اپنے پیاروں کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی مدد آپ نہیں کریں گے تو ہماری مدد کوئی نہیں کرے گا، اسی لیے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے اور عوام احتیاط کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 758 ٹیسٹ کیے ہیں۔صوبے میں 50 نئے کیس سامنے آنے کے بعد سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے۔جبکہ زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 20ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں