creamy_ yogurt_dessert

کریمی یوگرٹ ڈیزرٹ

EjazNews

اشیاء ووزن:
دودھ دو کپ،دہی ایک کپ،چینی چار کھانے کے چمچ،کنڈینسیڈملک آدھا کپ، ونیلا ایسینس چند قطرے،ونیلا آئس کریم ایک کپ،پائن ایپل ایک ٹن، بسکٹس (چُورا کرلیں)دو کپ اور چند سجاوٹ کے لیے رکھ لیں۔
ترکیب:
پہلے پتیلی میں دودھ اور چینی ڈال کراُبال کے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔پھر ایک پیالے میں دہی، کنڈینسیڈ ملک اور ونیلا ایسینس ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔اب ایک باؤل میں پہلےبسکٹس کا چورا ،پھر اس پر دودھ ڈال کر 10منٹ کے لیےرکھ دیں، تاکہ نرم ہوجائے۔اب بسکٹس پر پہلے دہی کا آمیزہ ،پھر پائن ایپل کے ٹکڑے اور ونیلا آئس کریم کی تہہ لگائیں اورآخر میں بسکٹس سجادیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں