Elachi_ka_sharbat

شربت الائچی خورد

EjazNews

اشیاء ووزن: الائچی خورد نصف چھٹانک، لیموں چار عدد ، چینی دانے دار تین پائو، پانی آدھا لیٹر

ترکیب: ایک دیگچی میں آدھا لیٹر پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔ الائچی کو کوٹ کرپانی میں ڈال دیں اور پانی کو ابلنے دیں۔ پانی ابل ابل کر پانچ چھٹانک کے قریب رہ جائے تو اس میں لیموں کا رس نچوڑ کر ڈال دیں اور نیچے اتار کر موٹے کپڑے میں اس پانی کو چھان لیں۔ چینی ملا کر اس پانی کو دوبارہ چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر اس کا قوام تیار کریں۔ قوام تیار ہو جائے تو نیچے اتار لیں۔

اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ قوام ہلکی آنچ پر تیار کرنا ہے۔ تیز آگ سے قوام جل جائے گا۔ ٹھنڈا ہو جائے تو صاف اور خشک بوتل میں بھر لیں۔ یہ شربت دل اور دماغ کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ اورنہایت فرحت بخش ہوتا ہے۔ اس شربت کو پینے سے منہ سے خوشبو آنے لگتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں