palak_mooli_recipe

مولی اور پالک پکانے کی ترکیب

EjazNews

اشیاءووزن:
پالک ایک کلو، مولی آدھا کلو ، ہری مرچ چار عدد، نمک ، ہلدی اور سرخ مرچ حسب پسند۔ گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کاڈیڑھ چمچہ، گھی تین چھٹانک، پیازآدھ پاﺅ۔
ترکیب:
مولی کو چھیل کر دھولیں اور اس کے گول گول قتلے کاٹ لیں۔ پالک کو باریک کاٹ کر اچھی طرح کھلے پانی میں تین چار مرتبہ دھولیں اور نچوڑ کر رکھ لیں۔
ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز سرخ کر لیں اور نمک ، مرچ اور ہلدی ڈال کر مصالحہ بنا لیں۔ اس مصالحے میں مولی کے قتلے ڈال کر بھونیں۔ پانی کا ہلکا چھینٹا بھی دیتی جائیں۔ دس منٹ کے بعد پالک ڈال دیں اورتھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکنا بند کر دیں۔ جب مولی اور پالک گل جائے اورپانی خشک ہوجائے توخوب اچھی طرح بھونیں۔ گھی نکل آئے توگرم مصالحہ چھڑک کر پانچ منٹ بعد اتارلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آلو کا بھرتہ