muhammad_Hafeez

محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر

EjazNews

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال کائونٹی چیمپیئن شپ کے دوران محمد حفیظ کے بائولنگ کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور انہیں لاہور میں بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی ہدایات جاری ہوئی تھیں۔ محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ لمز یونیورسٹی میں قائم لیب میں ٹیسٹ دیا تھا اور اب ان کے بائولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
بائولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب پی ایس ایل سیز ن فائیو میں بھی بائولنگ کراسکیں گے۔
محمد حفیظ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی بھی کھیلا تھا اور اس ٹی ٹونٹی میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں 67رنز سکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرول کی قیمت میں 5روپے ،ڈیزل اور مٹی کے تیل میں 7-7روپے فی لیٹر کمی