imran khan

نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

EjazNews

وزیراعظم عمران خان کا ہائوسنگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے ماہ ہائوسنگ منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔ چاہتے ہیں نئے نوجوان آئیں، اپنی کمپنیاں بنائیں،کاروبار کریں، ہائوسنگ منصوبے سے 40صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ پروگرام کا مقصد نچلے طبقے کے افراد کو اپنا گھر دینا ہے۔حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد پاکستانی عوام سے گھر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ اس وعدے کی تکمیل کی جانب حکومتی پیش قدمی ہے۔
جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی وداخلی و سلامتی کی صورتحال پر غورو فکر ہوا۔اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کی راہ میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے پر عزم ہیں پاکستان کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا اظہار افسوس اور ہمارا ٹریفک نظام