یادداشت کی طاقت

EjazNews

یادرکھئے کہ اعلیٰ صحت ہی اعلیٰ یادداشت کی طاقت کی ٹھوس بنیاد ہے۔ تخلیق کرنے والے دماغ کے لیے زیادہ سے زیادہ ورزش اور صاف ہوا کی ضرورت ہے۔یادداشت کی طاقت کے لیے جتنی ہی زیادہ کوشش کی جائے گی و ہ اتنی ہی بہتر ہوتی جائے گی۔ ہمیں دنیا کا علم اعضائے نفسانیہ کے ذریعہ سے ہی حاصل ہو سکتی ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ ان کو تخلیق کرنے والا بنایا جائے۔
جس بات کو آپ یاد رکھنا چاہتے ہیں اس کے بارے میں صاف اور پختہ ارادہ بنائیں ۔ نام کو یاد رکھنا چاہتے ہیں تو تنہائی میں بیٹھ کر اسے لکھ لیں اس کے بعد نام اور چیزکا تعلق بٹھائیں۔
کامیاب اور پر لطف زندگی کا راز ہماری دلچسپی اور پسند میں ہی موجود ہے اور اس دلچسپی اور پسند میں ہی اعلیٰ یادداشت کی طاقت کا راز چھپا ہے۔ اگر آپ ہمت اور حوصلہ کے ساتھ کسی بات کو سیکھیں گے تو اس کو یاد رکھنے میں بھی آپ کو آسانی رہے گی۔
عمر رسیدگی سے کھو جانے والی یادداشت کی بحالی ممکن
سائنس دان ایسا مالیکیول ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو ڈپریشن اور زیادہ عمر کے باعث یادداشت کھو دینے والے مریضوں کی میموری واپس لے آتا ہے۔ سائنسی جریدے مالیکیولر نیورو سائیکیٹری میں شائع ہونے والے مقابلے میں مرکز برائے نشے کے عادی اور ذہنی صحت کینیڈا کے سائنسدانوں نے ایک نیا دافع مرض مالیکیول ایجاد کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ مالیکیول دوا کی صورت میں 2022ء یا 2023ءتک مارکیٹ میں دستیاب ہوگا، یہ تھیراپیوٹک مالیکیول نہ صرف مرض کی علامات کو نمایاں طور پر ختم کرتا ہے بلکہ دماغ کی اندرونی تہہ میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھی مرمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریسرچ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ڈپریشن یا عمر زیادہ ہو جانے کے باعث یادداشت کھو جانے کی صورت میں یادداشت کی بحالی کیلئے کوئی کارگر دوا موجود نہیں تھی۔ تاہم حالیہ ریسرچ نے یادداشت کھو جانے کے علاج میں ٹھوس امید دلائی ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق گا بانیورو ٹرانسمیٹر ز نظام کے دماغ کے خلیات میں توڑ پھوڑ یادداشت کھو جانے کے ذمہ دار ہیں۔ نیا مالیکیول گا بانیوروٹرانسمیٹر کے ریسیپٹر تک جا کر دماغ کے ان خلیات کی توڑ پھوڑ کر روکتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں