پی ایس ایل کے لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل

EjazNews

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پی سی ایل کے پاکستان میں کھیلے جانے والے تمام8میچز کا انعقاد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔پی سی بی کے مطابق لاہور میں منعقدہ تین میچز کی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کی تاخیر سے دستیابی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجز ہوسکتے تھے لہٰذا یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے ہیں۔
چیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل فیصلہ تھا جو ہم نے تمام فرنچائزر اور دیگر سے مشاورت کے بعد کیا ، ہم چاہتے ہیں کہ تمام 8میچز پاکستان میں ہی ہوں تاکہ پاکستانی عوام دیکھ سکیں اور یہی ہمارا وژن ہے۔
پی سی بی کے نئے پروگرام کے تحت اب پہلا میچ 9مارچ کو لاہور اور اسلام آباد کے درمیان شام7بجے کھیلا جائے گا جبکہ 10مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شام 7بجے ہوگا۔ 11مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2بجے جبکہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں اسی روز شام سات بجے مد مقابل ہوں گی۔
13مارچ کو کوالیفائیر،14مارچ کو ایلیمینیٹر اور 15مار چ کو دوسرا ایلیمینیٹر میچ کھیلا جائے گا۔ایونٹ کا فائنل 17مارچ کو شام 7بجے نیشنل سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدنے والے شائقین کو ان کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
یاد رہے پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل سمیت 8میچز پاکستان میں کھیلیں جائیں گے جن میں سے 3 لاہور اور فائنل سمیت 5میز کی میزبانی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں