شان ایک مرتبہ پھر فن کی بلندیوں ہر نظر آنے لگے

shan-zarar
EjazNews

گزشتہ دنوں پاکستانی فلم ضرار کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ اس کا ٹریلر دیکھ کر محسوس ہوا کہ واقعہ کسی فلم کا ٹریلر دیکھ رہے ہیں نہ کہ ڈرامے کا۔ کیونکہ ہمارے ہقں بیشتر ڈراموں کو فلم بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔ شاید ان کے بنانے والے ایسے ہیں یا پھر ابھی وہ فلم میکنگ سیکھ رہے ہیں۔ فلم کے ایکشن سٹنٹ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ فلم پاکستان کی سب سے بڑی ایکشن فلم ہوگی۔

https://youtu.be/ra6JJTVn6q8

فلم کا ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہوا کہ فلم دیکھنے کے قابل ہو گی اور ایکشن سے بھرپور ہوگی۔ فلم کا ٹریلر انگلش زبان میں ہونے کے باوجود یہ اپنی اپنی فلم ہونے کا احساس دیتی ہے۔ فلم میں ایکشن بھرپور ہے ۔

شان ملک کی حفاظت کرنے والے ایک خفیہ یونٹ کے ایجنٹ کا رول ادا کر رہے ہیں۔ جبکہ ٹریلر میں ان کے ساتھ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والا نیا چہرہ سامنے آیا ہے کرن ملک کی صورت میں۔ اس کے ساتھ شفقت چیمہ، نیئر اعجاز اور ندیم بیگ بھی بھرپور کرداروں میں نظر آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں