شربت فالسہ

Falsay-Ka-Juice

اشیاءووزن:
فالسے آدھا کلو، چینی تین پاﺅ، عرق گلاب ایک پاﺅ، کھانے والا میٹھا جامنی رنگ ایک چٹکی ذراسی۔
ترکیب :
فالسوں کو کونڈی میں لے کرپیس لیں اور کسی باریک کپڑے میں چھان کر رس الگ کر لیں۔ اب چینی کو عرق گلاب میں ڈال کر پکائیں ۔ ایک دو جوش آجائیں تو فالسے کا رس اس میں ڈال دیں اورپکنے دیں ۔ میل آئے تو ساتھ ساتھ اتارتی جائیں۔ جب میل آنا بند ہو جائے رنگ کو پانی میں گھول کر ڈال دیں ۔ ایک دو جوش آجائیں تو اتار لیں ٹھنڈا ہو جائے تو بوتل میں بھر لیں۔
ترکیب نمبر ۲:
فالسوں کو دھو کر تین پاﺅ پانی ڈال کر ہاتھوں سے خوب مسل لیں اور چولھے پر چڑھا دیں۔جب ڈیڑھ پاﺅ پانی رہ جائے تو اتار کر چھان لیں اور اس پانی میں چینی ملا کر دوبارہ چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں جب چاشنی ایک تار ہوجائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں