ہیلتھ ایپلی کیشنز، مستقبل میں ڈاکٹر کی ضرورت کم ہی رہ جائے گی

mobile_aplication
EjazNews

32ہزار تصویروں موبائل ایپلی کیشن کے ڈیٹا بینک میں ہر قسم کے جلدی امراض کے بارے میں معلومات محفوظ ہیں۔ کس مرض میں جلد کی کیا کیفیت ہوتی ہے یا جلد کی اگر کوئی مخصوص کیفیت ہو تو مریض کون سے مرض میں مبتلاہو سکتا ہے، ایسی 32ہزار تصاویر کی مدد سے ڈاکٹروں کو جلدی امراض کے علاج میں آسانی ہوگی۔ تربیت یافتہ ڈاکٹر اس ایپلی کیشن کی مدد سے جلدی امراض کے بہتر علاج کے لیے راستہ تلاش کر سکیں گے۔ ڈاکٹر اپنے مریض کی اپنے آئی فون کیمرہ سے تصاویر لیں گے اور پھر یہ تصاویر موبائل فون کی ایپلی کیشن کے اندر محفوظ تصاویر اور ان کی علامتوں سے میچ کریں گی اور یہ بتائے گی کہ ممکنہ طور پر کون سے مرض لا حق ہو سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن ڈرما ٹالوجسٹ کے لیے ہے۔
ٹیکنالوجی کے ماہرین اپنے صارفین کے لیے بھی اسی قسم کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ خود اپنے مرض کی تصاویر لیں گے ۔ان کے موبائل فون کے ڈیٹا میں موجود مصنوعی ذہانت ان سے کچھ سوالات کرے گی۔تکالیف یا تکلیف کے بارے میں جاننے کی کوشش کرے گی اور پھر اس کی روشنی میں مرض کے ممکنہ علاج کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مریض ڈاکٹروں کا کردار سنبھال لیں یہ ممکن ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت میں اس کی مدد لے سکتے ہیں۔ کسی مشکل میں پھنسنے کی صورت میں ڈاکٹر کا انتظار کرنا ممکن نہیں دوا چاہیے چنانچہ صارف ایپلی کیشن سے استفادہ کر سکتا ہے۔
فی الحال ایپلی کیشن کی مدد سے ایک عام آدمی اپنے مرض کی تشخیص کرنے سے قاصر ہے مگر جیسے جیسے ایسی ایپلی کیشنز کے ڈیٹا بینک میں اضافہ ہوگا تب عام آدمی بھی اس سے استفادہ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تب جلدی امراض کی صورت میں لوگوں کو شاید ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں