ستارہ۔ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی اینی میٹڈ فلم

sitara_netflex

نیٹ فلیکس پر پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ستارہ ریلیز ہو گئی ہے۔ یہ فلم پاکستان کی بچیوں سے متعلق ہے کہ ان کو خواب دیکھنے کا حق ہے اور خاص کر بہت کچھ کرنے کے مواقع چاہتی ہیں۔

ہمارے ہاں اینی میٹڈ پڑھانے کی سیکھنے سکھانے کی کوئی باقاعدہ ڈگری نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس فلم پر بہت محنت کی گئی ہے اور یہ فلم کسی لحاظ سے بھی ایک اچھی اور معیاری فلم سے کم نہیں ہے۔

اس فلم کو بنانے والی ٹیم کو کچھ مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا جس سے انہوں نے بہت کچھ ضرور سیکھا ہے اور اس کے ساتھ کام کرنے اور کروانے والوں کی سکلز بھی نکھری ہیں۔

ہمارے ہاں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بچوں کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔ بڑوں کیلئے کچھ نہ کچھ مہیا ہو جاتا ہے لیکن بچوں کیلئے ہمارے بڑے بڑے پروڈکشن ہائوسز کے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ بس شرمین عبید چنائے جیسے کچھ لوگ ہیں جن کو یہ خیال آتا ہے کہ اس ملک کے بچے بھی ہمارے بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں