کٹھے بینگن بنانے کا طریقہ

کھٹے-بینگن

اشیاء ووزن:
لمبے بینگن آدھا کلو، پیاز ایک پاؤ، لہسن ایک پوتھی، ادرک چوتھائی چھٹانک، املی آدھ پاؤ، نمک، سرخ مرچ، ہلدی حسب پسند، سوکھا دھنیا اور پسا ہوا زیرہ چائے کاایک چمچہ، گرم مصالحہ پسا ہوا چائے کا ایک چمچہ، گھی ایک پاؤ۔
ترکیب:
بینگن کو چھیلے بغیر اس طرح کاٹیں کہ چار حصے ہو جائیں لیکن اوپر سے ثابت ہی رہے۔ ان میں نمک، ہلدی اور سرخ مرچ تھوڑی تھوڑی مل دیں اور ایک گھنٹے تک پڑا رہنے دیں۔ اس کے بعد ان کو دھو کر اور اچھی طرح نچوڑ کر رکھ لیں۔
ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کریں اور پیاز کوبادامی کر کے اس میں ادرک اور لہسن پیس کر ڈال دیں اوربھونیں۔ نمک، مرچ مصالحہ سرخ ہو جائے تو بینگن ڈال دیں اوربھونیں۔ بینگن کو احتیاط سے بھونیں ورنہ ٹوٹ جائیں گے۔ جب بینگن بھون کر سرخ ہو جائیں تو تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکنا بند کردیں تاکہ بینگن اچھی طرح گل جائیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور بینگن گل جائیں تو املی کو تھوڑے سے پانی میں حل کر کے (گٹھلی نکال کر) ڈال دیں۔ پندرہ بیس منٹ پکانے کے بعد اتار لیں۔ مونگ کی دال اور سادے چاولوں کے ساتھ نوش فرمائیں۔ نہایت لذیذ لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں